منال خان کے ولیمے کی خوبصورت تصاویر وائرل


معروف پاکستانی اداکارہ منال خان احسن محسن اکرام کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ دونوں کی ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

انسٹاگرام پر اداکار جوڑے کے نکاح، مختلف رسومات اور رخصتی سمیت دیگر خوبصورت لمحات کی کچھ ویڈیوز زیرِگردش ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)


منال خان اور احسن محسن اکرام نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں  نے خوب سراہا ہے۔ مداحوں کی جانب سے  دلہا دلہن کو  شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ  بھی جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

منال کی بہن اداکارہ ایمن خان نے بھی تقریب میں خوب جلوے بکھیرے جنہوں نے ہلکے گلابی رنگ کا جوڑا پہن رکھا تھا۔


اداکارہ کی شادی پر شوبز شخصیات کی بھی بڑی تعداد دکھائی دی جن میں صبور علی، علی انصاری، فہد شیخ، کنزہ ہاشمی، ندا یاسر، اقرا عزیز اور یاسر حسین شامل تھے۔

اس سے قبل  منال خان کی ڈھولکی  مایوں اور بارات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل  ہوئیں اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:منال خان کےہاتھوں پر مہندی سج گئی

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں