برٹنی اسپیئرز کی ایرانی دوست سے منگنی


امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے  دوست سیم اصغری سے منگنی کرلی ہے۔

گلوکار نے منگنی کا اعلان انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کر کے کیا جس میں وہ اپنی منگنی کی انگوٹھی مداحوں کو دکھا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یقین نہیں کر پا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Britney Spears (@britneyspears)


امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر زکے منگیتر سیم اصغریکا تعلق ایران سے ہے اور وہ 12 سال کی عمر سے امریکا میں مقیم ہیں اور ان دنوں بطور ماڈل، فٹنس ٹرینر اور اداکار کام کررہے ہیں۔

برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری کی دوستی  2016 میں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔

برٹنی اسپیئر ز کی اس سے قبل دو بار شادی ہوچکی ہے۔ ان کے سابقہ شوہر ریپر کیون فیڈرلائن سے 2 بچےہیں۔ اس کے علاوہ برٹنی اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے بھی شادی کرچکی ہیں جو صرف 55 گھنٹوں میں ہی ختم ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: برٹنی اسپیئرز کی والد کی سرپرستی ہٹانے کی درخواست مسترد

امریکی گلوکارہ اس وقت والد کی سرپرستی سے متعلق کیس کا سامنا کر رہی ہیں۔

دو ماہ قبل گلوکارہ کے  وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ انکی موکلا اپنے والد سے خوفزدہ ہیں اور ان کی سرپرستی سے نکلنا چاہتی ہیں۔

13 سال قبل ذہنی صحت اور ممکنہ منشایات کے استعمال کے بارے میں خدشات کی وجہ سے ایک عدالت نے برٹنی کے اثاثوں اور زندگی کا انتظام اس کنزرویٹر شپ کے تحت ان کے والد کے حوالے کر دیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں