نواز شریف کے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل صبح ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ ممبئی حملوں کے بارے میں گمراہ کن میڈیا بیان کے حوالے سے وزیراعظم کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی تجویز دی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر آصف کرمانی نے میاں نواز شریف کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے اس کی غلط تشریح کی ہے جبکہ پاکستانی میڈیا بھی مکمل حقائق جانے بغیر پراپیگنڈہ کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی پرنوازشریف کو کسی سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں، 1998 میں بھی انہوں نے دباؤ کے باوجود قومی سلامتی پر مشکل فیصلہ کیا تھا۔

مریم نواز نے بھی مسلم لیگ ن کے ترجمان کا بیان ٹویٹ کیا ہے۔

مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ میڈیا کو پاکستان مسلم لیگ ن کی وضاحتیں سامنے لانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے، لگتا ہے منصوبہ ساز بہت بے تاب ہیں۔


متعلقہ خبریں