کالم نگار اور دانشور ڈاکٹر صفدر محمود انتقال کرگئے


سابق وفاقی سیکریٹری، کالم نگار اور دانشور ڈاکٹر صفدر محمود انتقال کرگئے ہیں۔ ڈاکٹر صفدر محمود کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ڈیفنس لاہور میں ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹر صفدر محمود روزنامہ جنگ میں کالم نگار تھے اور وہ صبح بخیر کے عنوان سے کالم لکھتے تھے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر صفدر محمود کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

ڈاکٹر صفدر محمود چند ماہ سے علیل تھے۔ وہ امریکہ میں کئی ماہ زیر علاج رہنے کے بعد کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان واپس آئے تھے۔ وہ اپنے آخری ایام میں یاد داشت کھو بیٹھے تھے۔

ڈاکٹر صفدر محمود کی چند ماہ پہلے کتاب ”سچ تو یہ ہے“ شائع ہوئی تھی۔ تحریک پاکستان اور قائداعظم پر شائع ہونے والی لاتعداد کتابوں میں یہ کتاب ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں