بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی میں ایک اور کشمیری شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، 3 نوجوان شہید

فائل فوٹو


مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں قابض بھارتی فورسز نے ایک اور نہتے کشمیری کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: صحافیوں کے گھروں پر چھاپے، صحافت کیخلاف کریک ڈاؤن

نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج نے بے قصور کشمیری نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

بھارتی فوج نے الزام لگایا ہے کہ نوجوان سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ کرتے ہوئے شہید کیا گیا۔ دوسری طرف مقامی افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسے جعلی مقابلہ قرار دیا۔

چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے حسب معمول چادر و چہار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے صحافیوں کے گھروں پہ چھاپے مارے تھے، جس سے آزادی صحافت کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے اور سخت کریک ڈاؤن شروع کیے جانے کا عندیہ ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر پیش کر دیا

عالمی نشریاتی و خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق مقبوضہ وادی چنار کے شہر سری نگر میں پولیس و سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے مارے جانے والے چھاپوں کے بعد چار صحافیوں کو باقاعدہ تھانوں میں طلب کیا گیا جہاں ان سے پوچھ گوچھ کی گئی لیکن چھاپے مارے جانے کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں