پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ میتھیو ہیڈن کون ہیں؟


پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے عہدہ سنبھالتے ہیں بڑا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے آسٹریلیا کے جارحانہ اوپنر میتھیو ہیڈن کو بیٹنگ اور جنوبی افریقا کے ورنن فیلنڈر کو بالنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔ میتھیو ہیڈن بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور آسٹریلیا کی طرف سے دو ون ڈے ورلڈ کپ جیت چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن 103 ٹیسٹ 161 ونڈے اور صرف نو ٹی20 کھیلے ہیں۔ میتھیو ہیڈن نے ٹیسٹ کرکٹ میں آٹھ ہزار سے زائد ون ڈے میں 6 ہزار سے زائد اور 300 ٹی20رن اسکور کیے ہیں۔ میتھیو ہیڈن نے 2009 اور فیلنڈر نے پچھلےسال ہی ریٹائرمنٹ لی ہے۔

میتھیو ہیڈن سابق آسٹریلوی اوپنر ہیں۔ انہوں نے 103 ٹیسٹ میچوں میں 50 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 8 ہزار 625 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کریئر میں30 سنچریز اور 29 ففٹیز بنائیں۔

ون ڈے میں انہوں نے 161 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 43 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 6 ہزار 133 رنز بنائے۔ انہوں نے ون ڈے میں 10 سنچریز اور 36 نصف سنچریز بنائیں۔ انہوں نے 9 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔


متعلقہ خبریں