اداکار عمر شریف کی حالت بدستور تشویشناک: اہل خانہ کی بھی پہچان نہ رہی

عمر شریف کو لے جانیوالی ایئر ایمبولینس پیر کی علی الصبح اڑان بھریگی

کراچی: ممتاز اداکار و معروف کامیڈین عمر شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ طبیعت میں خرابی کے باعث اب انہیں اہل خانہ کی بھی پہچان نہیں رہی ہے۔

عمر شریف کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

ہم نیوز کے مطابق عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے اپنے والد کے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دعا کریں۔

جواد عمر کے مطابق والد کی حالت بدستور خراب ہے، ان کا علاج جاری ہے لیکن طبیعت میں بہتری نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے اور اگر فوری طور پر امریکہ نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہو گا۔

ممتاز اداکار عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کے مطابق والد صاحب چند منٹ ہوش میں آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے ہیں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ والد صاحب کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

سندھ حکومت کا عمر شریف کا مکمل علاج کرانے کا اعلان

عمر شریف کی کچھ دن قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد طلب کی تھی۔

کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی دو دن قبل نجی اسپتال میں زیر علاج عمر شریف کی عیادت کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے عمر شریف کے علاج سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو معروف اداکار کو بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

عمران خان علاج کے لیے امریکا بھجوائیں، عمر شریف

وفاقی حکومت سے قبل حکومت سندھ کی جانب سے بھی یہ اعلان کیا گیا تھا کہ عمر شریف کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات صوبائی حکومت اٹھائے گی۔


متعلقہ خبریں