دنیا عمران خان کے سیاسی تدبر پر ان کی شاگردی اور مریدی اختیار کرے، صدر مملکت


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشورہ دیا ہے کہ دنیا عمران خان کے سیاسی تدبر پر ان کی شاگردی اورمریدی اختیار کرے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو سیاسی فٹ بال نہ بنائیں، عارف علوی

ہم نیوزکے مطابق صدر مملکت نے عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ کے دوران پاکستان کی جانب سے اپنائے جانے والے طریقہ کار اور حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشورہ دیا گیا لیکن دنیا کو کھربوں ڈالرز خرچ کر کے بات سمجھ میں آئی۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: اپوزیشن کا شور شرابہ، ایوان سے واک آؤٹ

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ لاکھوں افراد مرگئے جب بات سمجھی تو پھر کم ازکم سیاسی مدبر کے مشوروں پر کام کریں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشورہ دیا کہ دنیا عمران خان کے سیاسی تدبرپر ان کی شاگردی اور مریدی اختیار کرے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: صحافیوں کیلیے پریس گیلری بند، پی آر اے کا احتجاج و دھرنا

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق خبر فیک نیوز تھی۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کو ترازو میں تول کر احتیاط کریں۔


متعلقہ خبریں