عمر شریف کو جلد ویزہ جاری ہو جائے گا، شہباز گل


وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمرشریف کے ویزہ سے متعلق کوائف ان کے خاندان کے تعاون سے بھجوائے گئے ہیں، بہت جلد انہیں ویزہ جاری ہو جائے گا۔

اداکار عمر شریف کے ویزہ کے معاملے  پر شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس نے عمر شریف کے ویزہ کے کوائف متعلقہ سفارتخانے کو بجھوا دئیے ہیں، وزیراعظم آفس ان کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ عمر شریف ملک کا سرمایہ اور پہچان ہیں، ثقافتی شعبہ میں ان کی عظیم خدمات ہیں۔ ان کی صحت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمر شریف کے ویزہ پراسس میں بھی ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔

اداکار عمر شریف کی حالت بدستور تشویشناک: اہل خانہ کی بھی پہچان نہ رہی

واضح رہے کہ عمر شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ طبیعت میں خرابی کے باعث اب انہیں اہل خانہ کی بھی پہچان نہیں رہی ہے۔

عمر شریف کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

ہم نیوز کے مطابق عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے اپنے والد کے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دعا کریں۔

جواد عمر کے مطابق والد کی حالت بدستور خراب ہے، ان کا علاج جاری ہے لیکن طبیعت میں بہتری نہیں آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے اور اگر فوری طور پر امریکہ نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہو گا۔

ممتاز اداکار عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کے مطابق والد صاحب چند منٹ ہوش میں آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے ہیں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ والد صاحب کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

سندھ حکومت کا عمر شریف کا مکمل علاج کرانے کا اعلان

عمر شریف کی کچھ دن قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد طلب کی تھی۔

کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی دو دن قبل نجی اسپتال میں زیر علاج عمر شریف کی عیادت کی تھی۔


متعلقہ خبریں