متحدہ عرب امارات: مسافروں کو وزٹ ویزہ آن آرائیول فراہم کرنے کا اعلان

UAE Flag

متحدہ عرب امارات پرائیویسی کی خلاف ورزی اور راز افشا کرنے پر کڑی سزائوں کا اعلان


دبئی: متحدہ عرب امارات نے متعدد ممالک کے مسافروں کو وزٹ ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے گذشتہ ماہ اگست میں وزٹ ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کرچکا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ریٹائرمنٹ کی نئی پالیسی متعارف

خلیجی اخبار کے مطابق دنیا کے 70 ممالک کے مسافر دبئی پہنچنے پر ویزہ حاصل کرسکتے ہیں جس میں انہیں 90 دن کا وزٹ ویزہ دیا جائے گا اور ملٹی پل انٹری کی اجازت بھی ہوگی۔

جن ممالک کے مسافروں کو یہ یہ سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ارجنٹائن، آسٹریا، جزائر بہاماس، بارباڈوس، بیلجیئم، برازیل، بلغاریہ، چلی، کولمبیا، کوسٹاریکا، کروشیا، قبرص، جمہوریہ چیک ، ڈنمارک، ال سلواڈور، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہونڈراس، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، کیریبتی، لیٹویا، لیکٹنسٹائن، لیتھوانیا، لکسمبرک، مالدیپ، مالٹا، مونٹی نیگرو، ناروے، نیدرلینڈ، ناورو، پیراگوئے، پیرو سمیت پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روسی فیڈریشن، سینٹ ونسنٹ و گریناڈائنز، سان مارینو، سربیا، سیچلس، سلوواکیہ، سلووینیا، جزائر سلیمان، جنوبی کوریا، اسپین، سویڈن، سوئزرلینڈ اور یوراگوئے شامل ہیں۔

اب متحدہ عرب امارات جانا ہوا آسان

امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ اندورا، آسٹریلیا، برونائی، کینیڈا، چین، ہانگ کانگ، چین، جاپان، قازقستان، مکاؤ، چین، ملائشیا، ماریشس، موناکو،نیوزی لینڈ، جمہوریہ آئرلینڈ، سان مارینو، سنگاپور، یوکرین، برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ اورویٹی کن سٹی کے شہریوں کو بھی دبئی آنے کےلیے پہلے سے ویزہ لینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ان ممالک کے مسافروں کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچتے ہی 30 دن کا وزٹ ویزہ بنا کسی فیس کے جاری کردیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات: غیر ملکیوں کے لیے نیا گرین اور فری لانسر ویزوں کا اجرا

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کا وزٹ ویزہ یا گرین کارڈ یا یو کے کا رہائشی ویزہ رکھنے والے بھارتی مسافروں کو بھی 14 دن کا آن آرائیول وزٹ ویزہ جاری کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں