آرمی چیف کا کراچی کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو کراچی کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو صوبے میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال پر پاک فوج اور رینجرز کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے خطے کی صورتحال میں قومی سوچ کے ساتھ ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے اجتماعی ردعمل دینے پر بھی زور دیا۔


متعلقہ خبریں