یقین کریں: پاکستان میں 5 مرلے کا زلزلہ پروف گھر، 40 دن میں تیار

سی پیک چین تک محدود نہیں، امریکی قونصلر سے بھی بات ہوئی ہے: خالد منصور

اسلام آباد: پاکستان میں پری فیبریکیٹڈ گھر بنانے کا منصوبہ شروع ہو گیا ہے جس کے تحت 5 مرلے کا گھر صرف 40 دن میں تیار ہو جائے گا جب کہ لاگت بھی انتہائی کم ہو گی۔

امن ہو گیا تو سی پیک رابطے افغانستان تک بڑھنے کی امید ہے، مواقع پیدا ہونگے: خالد منصور

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں بتائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک چینی کمپنی نے فیصل آباد میں دو کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرکے پری فیبریکیٹڈ گھر بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت چالیس دن میں پانچ مرلے کا گھر تیار ہو جائے گا جس کی قیمت چالیس لاکھ روپے ہوگی۔

خالد منصور کے مطابق پری فیبریکیٹڈ گھر دیگر گھروں کے مقابلے میں نہ صرف سستا ہو گا، جلد تیار ہوگا بلکہ زلزلے سے بھی محفوظ ہو گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پری فیبریکیٹڈ گھروں پر سردی و گرمی کے اثرات بھی کم ہوں گے۔

دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوش نہیں ہیں لیکن کامیاب نہیں ہونگے: صدر مملکت

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک نے بتایا کہ چینی کمپنیوں نے پاکستان میں موبائل فونز بنانے کا کارخانہ بھی لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ایل ای ڈی لائٹس بنانے کی اسمبلی لگائی ہے جس پر 30 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جب کہ فلور ٹائلز، کپڑے دھونے والا محلول اور زرعی مصنوعات کے علاوہ بین الاقوامی برانڈ کے کپڑے اور مصنوعات تیار کرنے والی بڑی فیکٹری بھی لگائی گئی ہے۔

بھارت سی پیک میں کامیابی نہیں چاہتا، شیخ رشید احمد

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد منصور نے کہا کہ ان چینی کمپنیوں کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے حکومتی کاوش کو بھی سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تمام کمپنیوں نے پاکستان میں 845 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے جو مزید بڑھے گی۔


متعلقہ خبریں