حکومت سندھ نے عمر شریف کیلیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کردیا


کراچی: حکومت سندھ نے ممتاز اداکار اور معروف کامیڈین عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا ہے۔اس سلسلے میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کرائی ہے۔

اداکار عمر شریف کی حالت بدستور تشویشناک: اہل خانہ کی بھی پہچان نہ رہی

میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی اسپتال میں زیر علاج اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر شریف نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ علاج پر آنے والے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے علیل عمر شریف کے ویزے کے حوالے سے درکار ضروری دستاویزات اہل خانہ کے توسط سے امریکی سفارتخانے میں جمع کرادیے گئے ہیں۔

ممتاز اداکارعمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جو ان کے والد کے لیے دعا گو ہیں۔

عمر شریف کو جلد ویزہ جاری ہو جائے گا، شہباز گل

جواد عمر نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ بطور خاص رکن کانگریس شیلا جیکسن کے شکر گزار ہیں جو ان کے والد کی صحت کے حوالے سے بیحد فکر مند ہیں۔


متعلقہ خبریں