ہارر فلمیں دیکھیں ، 2 لاکھ کمائیں


صوفے پر بیٹھے فلمیں دیکھتے اگر آپ لکھ پتی بننا چاہتے تو آپ کے لیے ہے یہ بڑی خوشخبری، امریکی کمپنی نے ہارر فلمیں دیکھنے پر 13 سو ڈالر کا انعام رکھ دیا۔

امریکی کمپنی فائنانس بز نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی شخص ان کی نگرانی میں 13 ہارر فلمیں دیکھے گا تو اسے 2 لاکھ 18 ہزار پاکستانی روپے دیئے جائیں گے۔

یہ ایک میڈیا کمپنی ہے جو عام لوگوں کو مالیاتی امور سے متعلق مشورے دیتی ہے اور اس بارے میں اپنی ویب سائٹ پر بلاگز اور مضامین بھی شائع کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائنس ہارر فلم ‘اے کوائٹ پلیس’ کا باکس آفس پر راج

ہارر فلموں میں ناظرین کو خوفزدہ کرنے والی آوازیں اور مناظر پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور اس کے لیے کروڑوں کا بجٹ استعمال کیا جاتا ہے، لیکن پھر بھی یہ ضروری نہیں کہ یہ ہارر فلمز شائقین میں خوف کا احساس پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔

اس تجربے کے ذریعے کمپنی یہ جاننا چاہتی ہے کہ کم اور زیادہ بجٹ والی ہارر فلمیں ناظرین کو کس حد تک خوفزدہ کرتی ہیں۔ یعنی کسی ہارر فلم پر آنے والی لاگت اور اس کے ’’خوفناک‘‘ ہونے میں کوئی تعلق ہے یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ کو کورونا کے باعث کروڑوں ڈالرز کا نقصان

اس مقصد کےلیے کسی ایک شخص کو منتخب کیا جائے گا جس پر دل کی دھڑکنوں پر نظر رکھنے والا ’’فٹ بِٹ‘‘ آلہ لگایا جائے گا، جس کے بعد 13 ہارر فلمیں دیکھنا ہوں گی۔

اس شخص کو گھر پر اکیلے ہی یہ تمام فلمز دیکھنی ہوں گی۔

کمپنی کی ویب سائٹ پر  26 ستمبر 2021 تک رجسٹریشن کی جائے گی، جبکہ منتخب فرد کا اعلان یکم اکتوبر کو کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں