ایلوس پریسلے کے بال 12 کروڑ روپے میں نیلام


راک اینڈ رول موسیقی کے بانی ایلوس پریسلے کے بال گزشتہ ہفتے 7 لاکھ 25 ہزار ڈالر یعنی 12 کروڑ 22 لاکھ روپے میں نیلام ہوگیا ہے۔

بالوں کے نیلامی لاس اینجلس کے ’’کرُوس جی ڈبلیو ایس آکشنز‘‘ نے کی، بالوں کا یہ گچھا ایک جار میں حفاظت سے بند کیا گیا ہے جس کے ساتھ کئی دستاویزات اور تصدیقی اسناد بھی ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ یہ بال سچ میں ایلوس پریسلے کے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بال ایلوس پریسلے کے ذاتی حجام کے پاس محفوظ تھے، یہ حجام 20 سال سے زائد عرصے تک امریکی گلوکار کے ساتھ رہا۔

حجام نے یہ بال اپنے اور ایلوس پریسلے کے مشترکہ دوست، تھامس مورگن کو تحفے میں دے دیئے جو ایک لمبے عرصے تک اسی کے پاس رہے اور پھر گزشتہ ہفتے نیلامی میں رکھ دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارائیں مدتیں گزرنے کے باوجود جوان

نیلامی میں ایلوس پریسلے کا وہ لباس بھی شامل تھا جو انہوں نے 1972 میں میڈیسن اسکوائر گارڈن میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دوران پہنا تھا۔ یہ لباس دس لاکھ 12 ہزار 500 ڈالر میں فروخت ہوا۔

اس سے پہلے 2009 میں بھی ایلوس پریسلے کے بال پندرہ ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے تھے جن کے مقابلے میں یہ گچھا کہیں زیادہ رقم میں فروخت ہوا ہے۔

 


متعلقہ خبریں