حکومت ختم ہونے پر سیاسی بنیادوں پر تعینات سفیر بھی سبکدوش ہو جائیں گے

پاکستان نے بھارت کے جاری کردہ نئے نقشوں کو مسترد کر دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: 31 مئی کو موجودہ حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل کے ساتھ ہی سیاسی بنیادوں پر تعینات سفیر بھی اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

سیاسی بنیادوں پر کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم تعینات ہیں جبکہ کیوبا میں کامران شفیع اورچین میں مسعود خالد ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی کوٹے پر سفیرتعینات ہیں۔

سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں سید عادل گیلانی تعینات ہیں، کولمبو میں میجر جنرل (ر) ساجد اقبال، دمشق میں ائیر مارشل (ر) راشد کمال اورطرابلس میں میجر جنرل (ر) ساجد اقبال پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ریٹائرڈ آفیسر موجودہ حکومت کے خاتمے کے بعد بھی اپنے کنٹریکٹ کی مدت پوری کریں گے، نگراں حکومت سفیروں کو نئی حکومت کی تشکیل  تک کام جاری رکھنے کی ہدایت دے سکتی ہے۔

عمومی طور پر سفیر محکمہ خارجہ سے منتخب کیے جاتے ہیں تاہم حکومتیں اپنے وفادار لوگوں کو نوازنے یا ان کی سیاسی خدمات کے صلے میں انہیں مختلف ملکوں میں سفیر مقرر کرتی ہیں۔ اسی طرح بعض ٹیکنوکریٹس اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی سفارتی ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔

ماضی میں واجد شمس الحسن، حسین حقانی، شیری رحمان اورعطا الحق قاسمی کے علاوہ درجنوں افراد کو دیگر ممالک میں سفیر مقرر کیا جا چکا ہے۔

پیپلز پارٹی کے دور میں مقرر ہونے والی ممتاز صحافی ملیحہ لودھی اب بھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں