کراچی والوں کی پریشانی کا حل مرتضی وہاب کے پاس

حکومت سندھ نے وفاقی کابینہ کے اقدام کو غیر آئینی قرار دے دیا

فوٹو: فائل


کراچی کے ٹریفک کے سنگین مسائل حل کرنے کی طرف سندھ حکومت کا بڑا قدم سامنے آگیا، لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلانے پر غور شروع کر دیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی پولیس، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، کے ڈی اے اور کے ایم سی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلانے سے متعلق غور کیا گیا جبکہ ہائی وے پر انتظامی امور طے کر نے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت اور اس کے ادارے ہی کراچی کو چلائیں گے، مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک شہر کے اندر سے کئی کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے سپر ہائی وے پہنچتی ہے۔لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک کے گزرنے سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئے گی.

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ہیوی ٹریفک شہر میں 90 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے سپر ہائی وے پہنچتی ہے۔

 

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں