وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا جائے، امریکا


امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے امریکی کانگریس کے سامنے پالیسی بیان میں بتایا کہ افغانستان کےمستقبل پر پاکستان سے تعلقات کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔ پاکستان کوافغانستان سے متعلق کیا کردار ادا کرنا ہوگا اس معاملے کوبھی دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان طالبان پرعالمی تقاضے پورے کرنے کےلیے دباؤ بڑھائے۔ پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف مختلف مواقعوں پرامریکا سےتعاون کیا ہے۔ امریکا آنے والے ہفتوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لے گا۔

بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مفادات کا ٹکراو بھی رہا ہے۔ پاکستان کا افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے کردار رہا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے الزام لگایا کہ پاکستان طالبان کی سرپرستی بھی کرتا رہا اورہمارا اتحاد ہ بھی رہا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وقت آگیا ہے کہ ماضی سے سبق سیکھیں، پاکستان

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اپنے مفادات ہیں۔ بعض اوقات پاکستان اور امریکا کے مفادات کا ٹکراو بھی ہوتا ہے۔ پاکستان نے ہمارے ساتھ تعاون بھی کیا اور ہمارے مفادات کے خلاف بھی رہا۔ آنے والے دنوں میں یہ دیکھا جائے گا کہ امریکا افغانستان کے مستقبل میں پاکستان کا کیا کردار دیکھنا چاہتا ہے

امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ افغانستان میں سفارتی مشن شروع کردیا گیا ہے۔ افغانستان میں کسی بھی خطرےپرنظررکھیں گے۔کسی بھی خطرےکی صورت میں فوری ردعمل دیں گے۔

افغان شہریوں کی مدد کرتے رہیں گے۔ اقوام متحدہ حکام سےافغان عوام کی مددسےمتعلق بات چیت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سےانخلامیں توسیع سےمزیدجانی نقصان کاخدشہ تھا۔

 


متعلقہ خبریں