عام انتخابات جولائی میں ہوں گے، وزیراعظم


لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عام انتخابات جولائی میں ہوں گے، پاکستان کی ترقی صرف جمہوریت سے ہی وابستہ ہے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں چیمبرآف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاروبار میں اضافے کے لیے تاجروں اور صنعتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تاجربرادری کے ساتھ اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں، جب تک وسائل نہیں بڑھیں گے ملک ترقی نہیں کرے گا،  ملک کا نظام ٹیکس پر چلتا ہے اس لیے ٹیکس ادا کرنا سب سے بڑی حب الوطنی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج پاکستان میں 1700 کلومیٹر طویل موٹروے مکمل ہوچکی ہے، ہمیں اُمید ہے کہ آنے والی حکومت موجودہ پالیسیوں کو جاری رکھے گی۔


متعلقہ خبریں