میٹ گالا 2021: ہالی ووڈ ستاروں کے انوکھےانداز


فیشن کی سب سے بڑی تقاریب میں سے ایک  میٹ گالا 2021 کا میلہ نیویارک میں سجایا گیا، تقریب میں ہمیشہ کی طرح فنکاروں کے اچھوتے اور منفرد انداز سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

کورونا ایس اوپیز کی پابندی کرنے کے باوجود ستاروں نے فیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

سب سے الگ انداز میں کِم کارڈیشیئن نے انٹری کی، اس انٹری میں وہ ایسے لباس میں تھیں کہ کوئی ان کا چہرہ تک نہ دیکھ سکا، اب سر سے پاوں تک کالے برقع نما گاون کے پیچھے کون سا فیشن چھپا تھا ، اس کی کھوج جاری ہے۔

امریکی گلوکارہ بیلی ایلش کے خوبصورت گاون اور انداز نے ریڈ کارپٹ پرچار چاند لگا دئیے، امریکی سنگر نے تقریب کی ہوسٹنگ بھی کی۔

میٹ گالا میں ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کے پنکھوں والے اوورکوٹ کو بھی کافی پسند کیا گیا۔

کانگریس کی رکن الیگزینڈریا کورٹیز نے فیشن میں اپنے سلوگن کو بھی شامل کر لیا، ان کے لباس پر ’امیروں سے ٹیکس لو‘ لکھا تھا۔

امریکی سنگر فرینک اوشن اپنے  گرین بالوں کے ساتھ گرین روبوٹ تھامے فیشن کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔

امریکی گلوکارہ ریحانہ نے اس بار کالے رنگ کے گاون کا انتخاب کیا جبکہ ان کے دوست کی رنگین چادر کی چمک نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

بیلی ایلش کے بھائی فینیس او کونل کا سُرخ پینٹ کوٹ اور ماسک بھی کافی چرچوں میں آیا۔

گذشتہ سال یہ تقریب کووڈ 19 کی عالمی وبا کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔ اس بار تقریب کا مقصد ’میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹوم انسٹیٹیوٹ‘ کے لیے امداد جمع کرنا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں