مصباح الحق کی بحیثیت ہیڈ کوچ کارکردگی کیسی رہی؟


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سال2019 میں مصباح الحق کو3 سال کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا لیکن وہ دو سال بعد ہی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

مصباح الحق کے عہد میں ٹیم نے کورونا وائرس کے باوجود متعدد سیریزمیں شرکت کی اور شکست اور فتح کا تناسب بھی تسلی بخش رہا۔

سابق ہیڈ کوچ زیر تربیت قومی ٹیم نے ون ڈے، ٹی20 اور ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے 11 ون ڈے میچز کھیلے جن میں سے6 جیتے4 ہارے اور ایک میچ برابر رہا۔

مصباح کے ہوتے ہوئے قومی ٹیم کو16 ٹی20 میچز میں فتح اور13 شکست ہوئی۔ پاکستانی ٹیم نے اپنے سابق ہیڈ کوچ کی زیر تربیت16 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے7 جیتے،6 ہارے اور 3 میچ بلا نتیجہ ختم ہوئے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے مجموعی طور پرکرکٹ کے61 میچوں میں شرکت کی اور29 جیتے،23 ہارے 3 بلا نتیجہ ختم ہوئے اور برابر رہا۔

مصباح الحق کو ستمبر 2019 میں قومی ٹیم کے کوچز کے طور پر مقرر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے کنٹریکٹ ختم ہونے سے ایک سال قبل ہی استعفیٰ دے دیا ہے۔ پی سی بی نے مصباح کی جگہ ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں