امریکی کتوں کو نیا گھر مل گیا

افغانستان امریکا سمیت تمام ممالک انخلا کر گئے لیکن اپنے تربیت یافتہ کئی کتے وہیں چھوڑ گئے، مگر اب کابل ائیرپورٹ پر رہ جانے والے امریکی تربیت یافتہ کتوں کو نیا گھر مل گیا ہے۔

کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ دار کمپنی کے ملازمین نے ان پنجروں میں بند کتوں کی دیکھ بھال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں کوئی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں تھا۔

سیکیورٹی کمپنی کے ایک ملازم کے مطابق جیسے ہی انہیں اطلاع موصول ہوئی یں وہ ان کتوں کو تلاش کرنے ائیرپورٹ پر آگئے۔

انہیں ائیرپورٹ میں 30 کتے پنجروں میں بند ملے جن میں سے آدھے امریکی فوج کے زیر کنٹرول علاقےمیں سے پائے گئے تھے اور باقی افغان پولیس کے زیر انتظام عمارت میں بند تھے۔


ان تمام کتوں کی اب سکیورٹی کمپنی کے ملازمین، عزیز اور ان کے ساتھی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور انہیں دو کنٹینروں سے بنائے گئے عارضی دفتر میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کھلایا، پلایا، اپنا بنایا، گرسکھایا اور پھر چھوڑ گئے، یہ ہیں امریکی کتے

افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا 31 اگست کو مکمل ہو چکا ہے،  انخلا مکمل ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی جانوروں کے حقوق کی امریکی تنظیم ‘PETA’ نے بیان جاری کیا کہ امریکی فورسز 60 دھماکا خیز مواد سونگھنے والے کتے اور 60 دیگر کتے افغانستان میں چھوڑ گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی جانب سے فوری طور پر اس امر کی تردید کی گئی ان کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے کوئی بھی کتے کابل ائیر پورٹ پر چھوڑ کر نہیں آیا۔

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز