واٹس ایپ پر وائس میسج سننا نہیں چاہتے تو پڑھ لیں

whatsapps

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک اور فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جس میں وائس میسجز کو صرف سنا نہیں بلکہ پڑھا بھی جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس پر آزمائش کے مراحل میں ہے، جسے کچھ عرصے میں آئی او ایس سمیت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے لانچ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا ایک اور پرائیویسی فیچر

واٹس ایپ اپنے صارفین کو وائس میسجز دیکھنے کی سہولت فراہم نہیں کرتا لیکن تھرڈ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ کچھ ایسی ایپس موجود ہیں جو صارف کو موصول ہونے والے وائس میسجز کو ٹرانسکرپٹ کرپائیں گی۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائس پیغام موصول ہونے پر صارف کی اسکرین پر ایک پاپ اپ آئے گا ، اگر صارف اوکے کرتا ہے تو اس کے بعد موصول ہونے والا پیغام ایپل اسپیچ انجن کو ٹرانسکرپشن کے لیے بھیجا جائے گا۔

اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ فیچر ایک آپشنل فیچر ہوگا جسے استعمال کرنے کے لیے صارف کی اجازت درکار ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں