پڑھو گے، لکھو گے، بنو گے نواب: پاکستان کا ہر تیسرا بچہ ’’نوابی’’ سے دور


غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں ناخواندگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے،5 سال سے 16 سال کی عمر کے 2 کروڑسے زائد بچے پڑھائی سے مکمل دور ہیں اورسکول نہ جانے والے بچوں کی فہرست میں پاکستان دوسرے نمبرپرآگیا۔

پاک الائنس فورمیتھ اینڈ سائنس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے ایسے ہیں جو اپنے بنیادی حق تعلیم کے زیورسے محروم ہیں۔

سکول نہ جانے والے بچوں کی شرح 32 فیصد تک جا پہنچی ہے،سب سے زیادہ تناسب بلوچستان میں 47فیصد،سندھ میں 44فیصد،خیبر پختونخوا میں 32فیصد،پنجاب میں 24فیصد اوراسلام آباد میں 10فیصد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 77 لاکھ بچے پنجاب، 64لاکھ 82ہزارسندھ،خیبرپختونخوا میں 38لاکھ۔،بلوچستان میں 20لاکھ۔ جبکہ حکمرانوں کے شہر اسلام آباد میں 52ہزاربچے اسکول نہیں جاتے۔

اسکول نہ جانے والے بچوں میں54فیصد لڑکیاں جبکہ 46فیصد لڑکے ہیں، 77فیصد کا تعلق دیہی علاقوں جبکہ 23 فیصد شہری علاقوں سے ہیں۔

رپورٹ میں سکول نہ جانے کی بڑی وجوہات میں مہنگی تعلیم کو قرار دیا گیا ہے،87 فیصد شہریوں کی رائے کے مطابق تعلیم انتہائی مہنگی ہے،13 فیصد نے دیگر وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں