لاستھ ملنگا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


سری لنکا کے سابق کپتان و مایہ ناز فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ بولر نے 30 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی اور 33.45 کی اوسط سے 101 وکٹیں حاصل کیں۔

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ملنگا نے 226 میچز کھیلے اور 28 کی اوسط سے 338 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کی بولنگ بھارت کے خلاف تھی جس میں انہوں نے 38 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مختصر طرز کی کرکٹ کے ماہر مانے جانے والے لاستھ ملنگا نے 84 میچز کھیلے اور 107 وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں