جو لوگ پارٹی چھوڑ گئے وہ ہمارے تھے ہی نہیں، نواز شریف

مولانا کے دھرنے میں شرکت: نوازشریف نے داماد کے ہاتھ اہم پیغام بھجوا دیا

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ہماری حکومت نے ریکارڈ  ترقیاتی کام کرائے، جو لوگ پارٹی چھوڑ گئے وہ ہمارے تھے ہی نہیں۔

جاتی امرا میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کرانے کے لئے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، ، اویس لغاری سمیت دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے متعدد ارکان اسمبلی ن لیگ کو خیرباد کہہ کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو چکے ہیں۔ چھ قومی اور دو صوبائی اسمبلی ارکان نے مستعفی ہوکر پارٹی چھوڑنے کا اعلان  اور جنوبی پنجاب کو الگ صوبے کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما خسرو بختیار نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے اعلان کے ساتھ ن لیگ کے چھ ارکان قومی اسمبلی اور دو ممبران صوبائی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق بھی کی تھی۔

اس موقع پر خسرو بختیار نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کرتےہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم بلخ شیریں مزاری اس محاذ کے چیئرمین اور نصراللہ دریشک نائب ہوں گے جبکہ خسرو بختیار کو صدر اور  باسط بخاری کو سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا تھا۔

نائب صدور میں طاہر اقبال چوہدری، رانا قاسم اور چوہدری سمیع اللہ شامل تھے جبکہ طاہر بشیر چیمہ جنرل سیکریٹری مقرر کیے گئے تھے۔

نو مئی کو جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ نواز کے ان ممبران نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا اور اپنے بنائے گئے جنوبی پنجاب محاذ صوبہ کو بھی پی ٹی آئی میں ضم کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں