وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ٹیلی فون


وزیراعظم عمران خان اور روسی صدرولا دیمیر پیوٹن کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں افغانستان کی موجودہ صورت حال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق  دونوں رہنماؤں  نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ علاقائی امن  اور خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن اور استحکام ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  افغانستان کوفوری طورپرانسانی بنیادوں پرامدادکی ضرورت ہے،  عالمی برادری افغانستان کے ساتھ رابطے میں رہے اور مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جاناچاہیئے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم  نے مختلف شعبوں میں پاک روس تعاون بڑھانے پر زور دیا اور ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ روس سے تجارت اور سرمایہ کاری مستحکم کرنا روابط میں سنگ بنیاد ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے روسی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جبکہ روسی صدر نے بھی وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن  نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیاہے۔


متعلقہ خبریں