الیکشن کمیشن کا نوٹس، فواد چوہدری کا ردعمل آ گیا

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے فیصلے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ردعمل آ گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ لیکن شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثئت ادارہ الیکشن کمیشن کی حیثئت مسلمہ ہے لیکن شخصیات غلطیوں سے مبراء نہیں اور تنقید شخصیات کے کنڈکٹ پر ہوتی ہے ادارے پر نہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مسترد کر دیئے اور اعظم سواتی سے الزامات کے ثبوت مانگنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈر طلب کیا ہے جب کہ ایوانِ صدر، سینیٹ کمیٹی کی کارروائی اور میڈیا بریفنگ سے متعلق ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کے ساتھ فریق بنا ہوا ہے، اعظم سواتی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزرا کے خلاف نوٹس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں