وزیرستان میں آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و بارود برآمد

فوٹو: فائل


سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پراآپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

ہلاک  ہونے والے دہشتگردوں کی پناہ گاہ سے اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ہے،علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں بھی سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں