پنجاب: وزیراعظم کی بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کروانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

سیالکوٹ واقعہ: تحقیقات کی نگرانی خود کر رہا ہوں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کروانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میں بلدیاتی امور سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں پنجاب حکومت کی وزیراعظم کو صوبے میں نئے لوکل گورنمنٹ ماڈل پر بریفنگ دی گئی۔

دنیا عمران خان کے سیاسی تدبر پر ان کی شاگردی اور مریدی اختیار کرے، صدر مملکت

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے، مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کو یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں