عثمان مختار نے ٹوئٹر جوائن کر لیا


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار نے سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاونٹ بنا لیا۔

اپنے نئے اکاؤنٹ سے پہلی ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ باآلاخر میں ٹوئٹر پر آ گیا ہوں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس اکاؤنٹ کے علاوہ ٹوئٹر پر میرے نام سے چلنے والے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر پر میرے نام سے چلنے والے اکاؤنٹس سے متعلق اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پر پہلے سے آگاہ کر چکا ہوں۔

ہم ٹی وی کے میگا ہٹ ڈرامے انا میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں کو جیتنے والے اداکار عثمان مختار کا شمار پاکستان کے باصلاحیت نوجوان اداکاروں میں ہوتا ہے۔

آج کل عثمان مختار ہم ٹی وی کے نئے میگا سیریل “ہم کہاں کہ سچے تھے” میں ماہرہ خان اور کبری خان کے ساتھ  جلوہ گر ہیں۔


متعلقہ خبریں