امریکا کا مہنگا ترین بمبار طیارہ حادثے کا شکار


امریکی فضائیہ کا مہنگا ترین بمبار طیارہ بی 2سٹیلتھ ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

ایئر فورس گلوبل سٹرائیک پبلک افیئرز یونٹ نے بتایا کہ طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا کہ اسے”پرواز کے دوران خرابی” کے باعث تقریبا صبح 12:30 بجے امریکی ریاست میسوری کے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔

حادثے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ آگ بھڑکی تاہم طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ ایئر فورس گلوبل سٹرائیک پبلک افیئرز یونٹ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

امریکی فضائیہ کے پاس صرف21 بی2 بمبار طیارے تھے جن میں ایک2008 میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا اور اب 20 فضائیہ کے استعمال میں ہیں۔ اس طیارے کی قیمت 2 بلین ڈالر ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ B2 کو ایسے مواد سے تیار کیا گیا ہے جو کسی حادثے کا شکار ہونے پر انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔

یہ طیارہ روایتی اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کے صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ حالیہ حادثے کے بعد تمام بی2 طیاروں کو کم سے کم دو ماہ کیلئے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر یہی معلوم ہوسکا ہے کہ تیز بارش کے سبب رفتار اور اونچائی کا حساب لگانے والے سینسرز متاثر ہوئے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

 

 


متعلقہ خبریں