رونالڈو کی کک: فٹبال لگنے سے خاتون گر گئی

مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ میچ سے قبل پریکٹس کے دوران کرسٹیانو رونالڈو کی کک سے فٹبال میدان سے باپر موجود گراؤنڈ انتظامیہ کی ایک خاتون اہلکار کے سر میں جا لگی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے گیند کو نیٹ میں پھینکنے کی کوشش کی لیکن وہ  حادثاتی طور پر نیٹ کے ساتھ موجود خاتون اہلکار کو جا لگی جسے سے وہ زمین پر گر گئی۔

خاتون کو فوری طوری پر طبی امداد دی گئی اور رونالڈو بھی میدان سے باہر اس متاثرہ اہلکار کے پاس چلے گئے۔ پرتگالی اسٹار نے بعد میں معافی بھی مانگی۔ طبیت بحال ہونے پر خاتون کی رونالڈو کی شرٹ بھی دی گئی۔

اس سے قبل2013 میں بھی کرسٹیانو رونالڈو کی فری کک سے سٹیڈیم میں موجود ایک نوجوان کی کلائی ٹوٹ گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز