ایپل کی نئی واچ سیریز 7 لانچ


ایپل نے ورچوئل ایونٹ میں آئی فون 13 سیریز، آئی پیڈ، آئی پیڈ منی کے ساتھ اپنی نئی اسمارٹ واچ بھی لانچ کر دی ہے۔

ایپل سیریز 7 کے 2 ورژن متعارف کرائے گئے ہیں جن میں 41 ایم ایم اور 45 ایم ایم کے بڑے کیسز دیئے گئے ہیں جن میں زیادہ بڑی اور پائیدار اسکرینیں موجود ہیں۔

سیون سیریز کی اس ایپل واچ کو پہلی مرتبہ دھول اور گردو غبار سے محفوظ بناتے ہوئے ڈسٹ ریزیسٹنٹ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینڈرائیڈ سے 6 گنا تیز ایپل آئی پیڈ متعارف

کمپنی کے مطابق یہ پہلی ایپل واچ ہے جس کی ڈسٹ ریزیزٹنس ریٹنگ آئی پی 6 ایکس ہے۔

اسکرین پر خراشوں کی روک تھام کے لیے بھی نئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جبکہ واٹر ریزیزٹنس بھی ہے جس کو 50 میٹر گہرے پانی میں بھی تیراکی کے دوران استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نئے سائز کی ایپل واچ کی سکرین میں پہلے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ٹیکسٹ دکھائی دے گا، جبکہ لکھنے کے لیے کی بورڈ کا فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

اسمارٹ واچ کے اندر نیا واچ او ایس 8 آپریٹنگ سسٹم مووجد ہے جو 13 فیصد زیادہ تیز چارجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا

یہ اسمارٹ واچ نیند کے دوران سانس کی رفتار کو بھی ٹریک کرسکتی ہے۔ امریکی کمپنی نے اس کے 5 رنگوں میں متعارف کرایا ہے.

ایپل سیریز واچ آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوگی جس کی قیمت 399 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

تاہم بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی سیریز سیون کی گھڑی کی تیاری میں تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے جو اس کے صارفین تک فراہمی کے مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں