سر پر بالوں کی جگہ ہیرے اور سونا

سر پر بالوں کی جگہ ہیرے اور سونا

معروف میکسیکن ریپر ڈین سور نے اپنے سر کے بالوں پر ہیرے اور سونے جڑوا لیے ہیں۔

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ریپر ڈین سور نے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے سر کے بالوں پر ہیرے اور سونے جڑے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برٹنی اسپیئرز کی ایرانی دوست سے منگنی

رپوٹ کے مطابق میکسیکن ریپر ڈین سور نے  دعویٰ ہے کہ دنیا میں وہ پہلا ریپر ہے جس کے بالوں پر سونے اور ہیرے جڑے ہیں۔

خیال رہے کہ مشہور شخصیات میں بالوں کی توسیع اور وگ عام ہیں، ریپر ڈین سور نے  اپنی کھوپڑی میں سرجری کے ذریعے سونے کی زنجیر کے ہکس لگوائے ہیں۔

میکسیکن 23 سالہ ریپر نے اپنی پر شکل و صورت کے ساتھ ایک نئی میوزک ویڈیو جاری کی ہے جس پر ڈاکٹروں نے خدشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین نے یہ شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے کہ آیا بالوں پر لگا سونا اور ہیرے اصلی بھی ہیں یا نہیں۔

 


متعلقہ خبریں