کراچی میں کل بھی موسم گرم رہے گا، بارش کا امکان نہیں


کراچی میں سورج آگ برسانے لگا۔ درجہ حرارت 40ڈگری تک جانے کا  امکان ہے

کراچی: صبح سویرے ہی شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر کراچی میں گرم اور خشک ہواؤں کا راج رہے گا۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل (جمعرات) تک موسم گرم ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گیس نہ بجلی، اوپر سے ہیٹ ویو، کراچی والوں کیلئے تہری مصیبت

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں 2 مون سون سسٹمز موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ڈپریشن وسطی بھارت میں موجود ہے،اس ڈپریشن کا رخ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کی جانب ہے

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا دوسرا کم دباؤ گجرات، راجستھان اور جنوب مشرقی سندھ کو اپنی لپیٹ میں لیئے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے زیرِ اثر تھر پارکر ڈسٹرکٹ میں بارشیں بھی ہو رہی ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بھارتی گجرات میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں شدید گرم موسم ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق ان دونوں سسٹمز کے تحت فی الحال کراچی میں بارش کا امکان نہیں، کراچی میں کل (جمعرات تک) موسم گرم ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گرمی کی لہر،سمندری ہوائیں بند رہیں گے

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، شمال مشرق سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم (کل) 16 ستمبر کے بعد سسٹم کے بحیرہ عرب میں جانے سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہہ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمعہ 17 ستمبر کو ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیجِ بنگال میں بننے والا ہے۔


متعلقہ خبریں