چین کا’مہذب انٹرنیٹ‘ لانے کا منصوبہ

فائل فوٹو


چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کا ملک سوشلسٹ اقدار پر مبنی ʼمہذبʼ انٹرنیٹ کو فروغ دینے کی کوششوں میں مزید تیزی لائے گا۔

خبر رساں ایجنسی ژن ہوا نیوز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ برسوں کی تیز رفتار نمو اور تبدیلی کے بعد چین کے ریگولیٹرز ٹیکنالوجی سے لے کر تعلیم اور تفریح تک کئی شعبوں کی سخت نگرانی کے ساتھ معاشرے پر کنٹرول کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سائبراسپیس کو حکمران کمیونسٹ پارٹی اور اس کی کامیابیوں کے بارے میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ ‘تاریخ کے حوالے سے منفی سوچ’ کے خلاف واضح مؤقف اختیار کیا جانا چاہیے اور اچھی اخلاقی اقدار کو فروغ دیا جانا چاہیے ۔

چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ ‘سائبر اسپیس میں رویے کے اصولوں کو بھی اخلاقیات اور قوانین، جو کہ سوشلسٹ بنیادی اقدار کے مطابق ہے، کو مضبوط بنانا چاہیے’۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کو انٹرنیٹ کو ‘صحیح’ اور ‘محفوظ طریقے سے’ استعمال کرنے میں مدد کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کو خود نظم و ضبط اور نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے مواد پلیٹ فارمز جیسے لائیو اسٹریمنگ کو مضبوط کیا جائے گا اور عوام کو نگرانی میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے گی۔

ژن ہوا کی رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم اور نابالغوں کے تحفظ جیسے قوانین کی تشکیل، نظر ثانی اور ان پر عملدرآمد کو بھی تیز کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں