اسرائیل میں قید 1400 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال


 فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید 1400 فلسطینیوں نے موجودہ حالات کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کو اسرائیل کی ہائی سکیورٹی جیل سے فلسطینی قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔

فرار ہونے کے واقع کے بعد جیلوں میں سختی مزید بڑھا دی گئی ہے، فرار ہوئے قیدیوں کے ساتھیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تلاشی کے دوران ذاتی سامان کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی قیدی گرفتار

قیدیوں کے لیے فلسطینی اتھارٹی کا کمیشن نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 4000 سے زائد فلسطینیوں میں سے 1380 قیدی جمعے کے روز بھوک ہڑتال شروع کریں گے ، جبکہ دیگر قیدی بھی اس میں شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی جیل سے سرنگ کے ذریعے 6 فلسطینی قیدی فرار ہو گئے تھے، تاہم ان میں سے 4 کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی قیدیوں کی تلاش، اسرائیل نے فوج داخل کر دی

یہ تمام فلسطینی ایک سرنگ کے راستے فرار ہوئے جو انہوں نے خود کھودی تھی۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کے لیے علاقے کا سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔

جیل سے فرار ہونے والے تمام 6 قیدیوں کا تعلق مغربی کنارے میں جنین سے ہے۔

 


متعلقہ خبریں