ناجائز حکومت کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، بلاول

نیشنل ایکشن پلان پر عمل، چین کے تحفظات دور کیے جائیں: بلاول بھٹو

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری کا کہنا  ہے کہ حکومت کی طرف سےمخالف آواز کو دبانے کا مقصد جمہوریت کو کمزور کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی ناجائز حکومت کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مضبوط جمہوریت اورمضبوط پاکستان لازم وملزوم ہیں۔ کٹھ پتلیوں نے ایک پاکستان دو گروہوں میں تقسیم کر دیا۔پیپلزپارٹی نےجمہوریت کیلئےطویل وتاریخی جدوجہدکی۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیا اتھارٹی کے خلاف صحافیوں کا دھرنا، آواز دبانے کے لیے قانون لایا گیا، بلاول بھٹو

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا،سابق صدر نے صدارتی اختیارات کو پارلیمان کے حوالے کیا۔آصف زرداری نے مفاہمت کے ذریعے وسیع و جامع حکومت تشکیل دی۔

بلاول بھتو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اورترقی کی ضمانت جمہوریت ہے۔آئین پرعمل کےبغیرایک نہیں دوپاکستان چلتےرہیں گے۔وفاقی جمہوریت ہی واحدقابل عمل نظام حکومت ہے،جمہوری نظام ہی حقوق کی پاسداری کویقینی بناسکتاہے

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز