ڈرامہ سیریل لاپتامیں کام کرنے کی وجہ وائرل تھپڑ کا منظر ہے، گوہر رشید



اداکار گوہر رشید نے انکشاف کیا ہے کہ ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل لاپتا  میں  ان کے  کام کرنے کی  وجہ وائرل تھپڑ کا منظر ہے ۔ سین کے ذریعے ثابت کر سکتے ہیں ظلم کو برداشت کرنا ایک “انتخاب” ہے۔

اداکار مرزا گوہر رشید  کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر جسمانی تشدد کے مناظر سے نفرت ہے۔ اسی وجہ سے میری کوشش رہی ہے کہ میں ٹی وی پر اپنے کسی بھی کردار میں ایسا نہ کروں۔

ان کا کہنا  ہے کہ بدقسمتی سے تشدد کے مناظر کو اب ہماری ٹی وی اسکرینز پر اس قدر دکھایا جاتا ہے کہ یہ لاشعوری طور پر ہمارے لیے ایک حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان اور سارہ خان کا ‘لاپتہ’ ڈرامہ مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب

بظاہر ایسا ہی لگتا ہے کہ خواتین پر جسمانی تشدد قابل قبول ہے اور ایک بزدل مرد ایسا سمجھتا ہے کہ کسی خاتون پر تشدد کے باوجود وہ بچ سکتا ہے۔

انہوں نے  ہم ٹی وی کی ڈرامہ لاپتا کے حوالے سے کہا  ہے کہ ڈرامہ لاپتا کی قسط میں دانیال کر دار نے بھی تشدد کیا۔ یہ بات شاید عجیب لگے لیکن اس قسط میں وہ تھپڑ مارنے والا منظر ہی تھا جس کے لیے میں نے دانیال کا کردار نبھانا پسند کیا۔

ان کا  کہنا ہے کہ اگر جھوٹی انا کا مارا ہوا کوئی مرد آپ پر ہاتھ اٹھاتا ہے تو آپ بھی بغیر ڈرے اسی طرح سے جواب دیں جس طرح فلک نے اس قسط میں دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایک مضبوط اور بہادر عورت کی طرف سے ایک بزدل مرد کے منہ پر زوردار تھپڑ، اس معاشرے میں خواتین کے لیے صحیح سمت کا تعین کر سکتا ہے۔

ہمیں خواتین کی طرف سے بہادری کی ایسی مزید مثالیں بھی چاہیئں تا کہ اس معاشرے میں خواتین کو مضبوط اور بے خوف بنایا جا سکے۔ ڈرامے میں تھپڑ والا یہ منظر بہت پراثر ہے اور مجھے امید ہے کہ معاشرے کے لیے بھی یہ اتنا ہی موثر ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کی بھارت میں بھی دھوم

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل میں  لاپتا میں دانیال(گوہر رشید) اپنی بیوی  فلک (سارہ خان) کو تھپڑ مارتے ہیں جس کے جواب میں فلک  دانیال کو تھپڑ مار کر سخت وارننگ دیتی ہے۔ ہم ٹی وی نے یہ سین  گھریلو تشدد پر روشنی ڈالنے اور اس کے روک تھام کی آگاہی کے لیے عکس بند کیا ہے


متعلقہ خبریں