پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری


ای سی سی نے پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری بھی منظور کی گئی

ذرائع کے مطابق  ای سی سی اجلاس میں ایرا کے لیے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ  بھی منظورکی گئی ہے

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اےکو کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے کیش سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا  ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے 650 ارب ڈالرز فنڈز کی منظوری دے دی

ای سی سی نے آزاد کشمیر کو 2021-22 کے دوران گندم کی فراہمی کی منظوری بھی دے دی  ہے۔

ای سی سی اجلاس میں 8نکاتی ایجنڈےپرغورکیا  گیا۔ وزارت دفاع کی 3ضمنی گرانٹس  اور جینکوکے مالی تعاون کی سمری  پر بھی غور  کیا گیا


متعلقہ خبریں