انجلینا جولی واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پہنچ گئیں


ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے مہاجرین انجلینا جولی نے واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کا دورہ کیا۔

دورے میں امریکی اداکارہ نے امریکی سینیٹرز سے ملاقات کی اور امریکا سمیت دنیا بھرمیں خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔

انجلینا جولی نے خواتین کے خلاف تشدد کے قانون کی تجدید، ایف بی آئی اصلاحات سمیت بنیادی حقوق اور تحفظ پر زور دیا۔

46 سالہ جولی نے آفیسر ہیری ڈن کے ساتھ بھی لی گئی، جس نے جولائی میں کانگریس کے سامنے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے دارالحکومت کے باہر ہونے والے تشدد کے بارے میں گواہی دی تھی۔

امریکی اداکارہ انجلینا جولی ان افسران سے ملیں جنہوں نے 6 جنوری کے فسادات کے دوران امریکی دارالحکومت کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا انجلینا جولی کو کشمیر نظر نہیں آرہا؟ فاطمہ بھٹو

خیال رہے کہ سوشل میڈیا سے دور رہنے والی ہالی ووڈ کی سپر اسٹار انجلینا جولی نے چند روز قبل باقاعدہ طور پر انسٹاگرام میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انجلینا جولی اپنےانسٹاگرام کو افغانستان میں بحران کا سامنا کرنے والے لوگوں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

انجلینا جولی ہالی ووڈ کی سپر اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر بھی ہیں۔


متعلقہ خبریں