نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان


 نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے  بارہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا  ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں  بابر اعظم ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ شاداب خان نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

فخر زمان، حارث روف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق بارہ رکنی ٹیم کا حصہ ہیں ۔ محمد رضوان ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی ٹیم میں شامل  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 سال بعد پاکستان آمد

پاکستان اور  نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے راولپنڈی اسٹیڈیم میں 17ستمبر کو کھیلا  جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے گزشتہ  دو دن اسٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس کی

واضح رہے کہ 18 سال بعد پاکستان آنے والی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ ایک روزہ اور ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تینوں میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک نیوزی لینڈ ٹیموں کا پنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن

یادرہے کہ نیوزی لینڈ نے 2003 میں آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان اب تک 3 مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کر چکا ہے تاہم یہ تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں