بھارت ممبئی حملہ کیس پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے، چوہدری نثار


اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات میں تعطل اور سست روی کا سبب پاکستان نہیں بلکہ ہندوستان ہے جس کے عدم تعاون اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس معاملے میں تاخیر ہوئی۔

نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان اور بھارتی رد عمل پر وضاحتی بیان میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کیس کے تمام مراحل سے مکمل طورپرآگاہ  ہوں، وزارت داخلہ کا ماتحت ادارہ ایف آئی اے کیس کی تحقیقات کر رہا تھا، ہندوستان کی دلچسپی شفاف تحقیقات میں نہیں تھی بلکہ وہ مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا تھا۔

چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اس معاملے کو پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کررہی ہے۔ واقعہ ہندوستان میں ہوا اور 90 فیصد شواہد اور حقائق ہندوستان کے پاس تھے، تمام تر کوششوں کے باوجود بھی بھارتی حکومت نے شواہد ہمیں فراہم نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ زندہ ثبوت اجمل قصاب کو کمال پھرتی سے پھانسی گھاٹ پر پہنچا دیا گیا۔


متعلقہ خبریں