63مرتبہ ای چالان کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی


لاہور میں تریسٹھ مرتبہ ای چالان کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی

سی ٹی او لاہور کے مطابق کار ڈرائیور نے تینتیس مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی۔ گیارہ مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔ انیس مرتبہ حد رفتار سے تجاوز کیا۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق ڈرائیور کو انتیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ گاڑی کو تھانہ میں بند کردیا گیا ہے۔ واجبات جمع کروانے پر گاڑی حوالے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:2020: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 19 لاکھ 86 ہزار سے زائد ای چالان کیے

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے مزید کہا کہ اکیس ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کی سترہ ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔

ان  کا  کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ ای چالان کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں  کے خلاف سخت کارروائی کریں گے


متعلقہ خبریں