یہ جمہوریت نہیں کہ این آر او دو گے تو قانون سازی ہوگی، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ جمہوریت نہیں کہ این آر او دو گے تو قانون سازی ہوگی ،آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہوتی۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ  دنیابھرمیں جمہوریت کوچیلنجزکاسامناہے،کسی نےسوچابھی نہ تھاکہ واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پرحملہ ہوگا.

ہرنظام میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے،ملک میں جمہوریت کےفروغ کیلئےمزیداقدامات کرناہوں گے،جمہوری نظام میں ہرشخص کوجواب دیناہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ جمہوریت کےفروغ کیلئےمیڈیاکوکرداراداکرناہوگا،جھوٹی خبر کو روکنا بھی اتھارٹی کی ذمہ دادی ہے ،ریگولیٹری ادارہ نہ ہو تو تمام ادارے اپنے فیصلے خود کریں گے،میڈیا کے اسٹیک ہولڈرز اور مالکان سے میڈیا کے مسئلے پر بات ہونی چاہیے۔

صحافت کےبغیرجمہوریت نہیں چل سکتی،روزانہ کی بنیادپرجھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں،جمہوریت کےفروغ کیلئےمیڈیاکوکرداراداکرناہوگا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز