غریب آباد سے گھر کا فرنیچر خریدا جاسکتا ہے اسکولوں کا نہیں، سعید غنی

سندھ کے وزیر محنت سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ایک بھی ڈیسک نہیں آئی لیکن لوگوں نے اسے کاٹھ کباڑ کی ڈیسک بنا دی۔ انہوں ںے سخت برہمی کے انداز میں کہا کہ غریب آباد سے گھر کا فرنیچر خریدا جا سکتا ہے اسکولوں کا نہیں۔

5 ارب کے ٹھیکے: حکومت سندھ پر 6 ہزار کی ڈیسک 29 ہزار میں خریدنے کا الزام

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات و نشریات سعید غنی اور وزیر تعلیم سردار شاہ نے خبردار کیا کہ اگر پروکیورمنٹ کمیٹی کے اچھے لوگوں پر بھی تنقید ہوگی تو لوگ کمیٹیوں میں آنا چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غریب آباد سے گھر کا فرنیچر خریدا جاسکتا ہے اسکولوں کا نہیں۔ انہوں ںے کہا کہ جو سستی بینچ دے رہا ہے وہ بولی میں حصہ لے گا تو اسے ٹینڈر ملے گا۔ انہوں نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خط میں کسی بے قاعدگی کا ذکر نہ ہونے کا دعوٰی بھی کیا۔

سندھ کے سابق وزیر تعلیم سعید غنی نے اسکول فرنیچرز کی خریداری سے متعلق اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے الزامات کو بھی مسترد کردیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن اور ٹیکس کی ادائیگی بھی تو کرنا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن لیڈر نے بھائی کی کمپنی کا نام نہیں بتایا تو انہیں عدالت میں لے جاؤں گا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے یہ دعوی بھی کیا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خط میں خریداری میں کسی بے قاعدگی کا ذکر نہیں ہے۔

وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ انہیں معاملے کا علم نہیں تھا لیکن سعید غنی نے ابہام دور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیٹھ کر دستاویز ات کا جائزہ لیں گے، پروکیورمنٹ کمیٹی سے بھی ملیں گے اور ان سے بھی معلوم کریں گے

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ میڈیا پر آیا کہ سندھ میں محکمہ تعلیم نے فرنیچر کی خریداری میں کئی ارب کا ٹیکہ لگایا گیا۔ انہوں ںے کہا کہ  یہ ٹھیکہ میرے دور میں شروع ہوا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ اسکول فرنیچر کی خریداری میں کئی اہم لوگوں پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ  آئی بی اے سکھر سمیت مختلف اداروں کے سربراہان کو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی نے 2018 میں ایک پراسیس شروع کیا تھا جو بڈز ان کے پاس آئی تھیں اس کو کمیٹی نے مسترد کردیا تھا۔

نجی اسکولز کو اپنا نصاب پڑھانے سے نہیں روکا، مراد راس

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے جو اندازہ لگایا تھا اس حساب سے بولیاں انتہائی کم آئیں۔ انہوں ںے کہا کہ اس سارے معاملے پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو خط لکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے ٹینڈرز منسوخ کیے اور 2019 میں ایک بار پھر ٹینڈرز دیے۔

سندھ کے سابق وزیر تعلیم  نے کہا کہ سردار شاہ اگست 2019 تک وزیر تعلیم رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگست سے فروری 2020 تک محکمہ تعلیم وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس رہا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور میں بڑی کمپنیز نے بولیاں لگائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بینچوں کی بولی 21 سے 26 ہزار کے درمیان آئی تھی۔

سعید غنی نے کہا کہ پروکیورمنٹ کمیٹی نے سیپرا کے بنیادی اصول کو ڈسکس کیا جس کے رول کے مطابق اچھا سامان خریدنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروکیورمنٹ کمیٹی نے اے ون گریڈ کی شیشم کی لکڑی کا استعمال کرنے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ ایک صاحب اس حوالے سے کورٹ میں چلے گئے۔ انہوں ںے کہا کہ کورٹ نے جو آرڈر دیا وہ محکمے کو نہیں پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ان صاحب نے توہین عدالت کا کیس دائر کیا جس پر جسٹس صلاح الدین پنہور صاحب کو سیکریٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ ہائی کورٹ کا اسٹے آرڈر ہے۔

نیب غیر جانبدار ہے تو حلیم عادل کو گرفتار کرے، سعید غنی

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا کہ سرکاری افسران پر کوئی اعتماد نہیں کرتا اس لیے سپروائزری مانگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جو پروکیورمنٹ ہو اس کی کوالٹی اچھی ہو۔ ان کا دعویٰ تھا کہ اس فرنیچر کا معیار یہ ہے کہ آئندہ 20 سے 25 سال تک چل سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں