سیاسی جماعتیں ملک میں جمہوریت چاہتی ہیں، پارٹی میں نہیں، فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملک میں تو جمہوریت چاہتی ہیں مگر پارٹی میں نہیں،پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں غیر جمہوری نظام پر کھڑی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ دور انفارمیشن کا ہے،جمہوریت اور انفارمیشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

عوامی طاقت سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جن کی بنیاد جمہوریت پر رکھی گئی ہے۔جمہوریت کے 3بنیادی ستونوں میں انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی اور شراکت داری شامل ہیں۔

بھارت میں موجودہ نظام کو حقیقی جمہوریت سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا،جمہوریت میں اکثریت کی حکمرانی کے باوجود اقلیت کے حقوق کا تحفظ بھی ضروری ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ماضی میں مولانا فضل الرحمان ہر حکومت کا حصہ رہے۔


متعلقہ خبریں