انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کوئی خلائی یا اجنبی کام نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

شفا یونیورسٹی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کوئی خلائی یا اجنبی کام نہیں، یہ نظام دنیا کے بہت سے ممالک میں رائج ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کیخلاف درخواست نمٹا دی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر پارلیمنٹ سے قانون سازی لازم ہے،درخواست گزار کے تحفظات قبل ازوقت اور خدشات پر مبنی ہیں۔

عدالت نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کی تجویز ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 3صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالت نے آج ہی ایڈووکیٹ طارق اسد کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں