ن لیگ اہم اجلاس: شہباز شریف، خواجہ آصف سمیت اہم رہنما غیر حاضر


سابق وزیراعظم و مسلم ن کے تاحیات قائد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کے اہم اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور خواجہ آصف سمیت اہم رہنما شریک نہ ہوئے۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگررہنماؤں نے شرکت کی ہے۔

شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے پر حمایت کریں گے، مریم نواز

دوسری جانب اس ضمن میں ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمی بخاری نے شہباز شریف کی عدم شرکت کی وضاحت کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ شہباز شریف بلوچستان کی تنظیمی عہدیداروں سے میٹنگز شیڈول تھیں جسکی وجہ سے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

عظمی بخاری نے بتایا کہ بلوچستان سے آئے رہنماوں نے شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ملاقات کی آئندہ تمام اجلاس میں شہباز شریف شریک ہوں گے۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اب اپنے ووٹ کو چوری نہیں ہونے دیں گے، ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو عبرت کا نشان بنا کر دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہیں، جماعت کو نچلی سطح تک منظم کریں گے، بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی قائدین کو جامع تیاری کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ن لیگ نے پنجاب میں کلین سوئپ کیا جو کوئی چھوٹی بات نہیں۔

 


متعلقہ خبریں